QR CodeQR Code

کراچی میں شدید گرمی میں کے الیکٹرک کیجانب سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

28 Jun 2020 13:45

کے الیکٹرک کو اضافی ایندھن کی فراہمی کے باوجود بھی شہر میں لوڈشیڈنگ مسئلہ حل نہ ہوسکا۔


اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کو اضافی ایندھن کی فراہمی کے باوجود شہر کراچی میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کے الیکٹرک کو اضافی ایندھن کی فراہمی کے باوجود بھی شہر میں لوڈشیڈنگ مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ نارتھ کراچی، نیو کراچی، ایف بی ایریا، ناظم آباد، گلستان جوہر، لانڈھی، کورنگی اور محمودآباد سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی صورتحال برقرار ہے، دن اور رات کے اوقات میں بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے، جس نے شہریوں کا جینا محال کیا ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 871332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871332/کراچی-میں-شدید-گرمی-کے-الیکٹرک-کیجانب-سے-لوڈشیڈنگ-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org