QR CodeQR Code

فرقہ واریت پھیلانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، طاہر اشرفی

28 Jun 2020 14:56

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اہلبیت کی شان میں گستاخی کسی طور برداشت نہیں کی جائے، مقدس ہستیوں کی توہین کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اجلاس میں علماء کرام نے دار فانی سے کوچ کر جانیوالے ممتاز راہنماؤں کی ملی و دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان میں دینی شخصیات نے اہم کردار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک کے سیاسی و مذہبی راہنما سید منور حسن، جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم سمیت دیگر مشائخ و اکابرین کی ملی و مذہبی خدمات کے اعتراف میں جامعہ الاسلامیہ کینٹ میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔ منظور الاسلامیہ عید گاہ لاہور میں ہونیوالے تعزیتی اجلاس کی صدارت مولانا پیر اسد اللہ فاروق نے کی جبکہ پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام اور مشائخ عظام کی کثیر تعداد موجود تھی۔
 
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ علماء کرام نے ہمیشہ ملکی سربلندی کا پرچم بلند کیا، ملک میں فرقہ واریت پھیلانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اہلبیت کی شان میں گستاخی کسی طور برداشت نہیں کی جائے، مقدس ہستیوں کی توہین کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اجلاس میں علماء کرام نے دار فانی سے کوچ کر جانیوالے ممتاز راہنماؤں کی ملی و دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان میں دینی شخصیات نے اہم کردار کیا۔ تعزیتی اجلاس کے بعد دنیا سے رخصت ہونیوالےعلماء کرام کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 871349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871349/فرقہ-واریت-پھیلانے-والوں-کو-قانون-کے-کٹہرے-میں-لایا-جائے-طاہر-اشرفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org