0
Sunday 28 Jun 2020 15:09

پنجاب میں متعدد درسی کتب کا نصاب تبدیل کر دیا گیا

پنجاب میں متعدد درسی کتب کا نصاب تبدیل کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ موجودہ تعلیمی سال سے ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری سکولوں میں پڑھائی جانیوالی متعدد درسی کتب کا نصاب تبدیل کر دیا ہے۔ پہلی سے پانچویں تک سلیبس اردو میڈیم میں پڑھایا جائے گا، سکول ایجوکیشن کا آئندہ سال سے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا بھی حتمی فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پہلی سے دہم جماعت تک کی متعدد کتابوں کے نصاب میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پہلی سے پانچویں تک نصاب اُردو میڈیم میں پڑھایا جائے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے سال 2021 سے یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پریپ کلاس کی انگریزی، حساب اور اُردو کی کتاب کا نصاب تبدیل کر دیا گیا ہے۔

پہلی اور دوسری جماعت کی اردو، انگریزی، حساب اور جنرل نالج، تیسری جماعت کے حساب اور جنرل نالج کے نصاب تبدیل کیا گیا ہے۔ چوتھی جماعت کا حساب اور سوشل اسٹیڈیز، پانچویں جماعت کی انگریزی، حساب اور سوشل اسٹیڈیز، اسی طرح چھٹی جماعت کا جغرافیہ اور آٹھویں جماعت کا حساب اور جغرافیہ کے نصاب میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نہم جماعت کے کمپیوٹر اور دہم جماعت کا مطالعہ پاکستان تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال سے یکساں نظام تعلیم رائج کرنا تھا تو نصاب میں تبدیلی کی ضرورت نہیں تھی، حکومت تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے موثر حکمت عملی مرتب کرے۔
خبر کا کوڈ : 871351
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش