QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کا وزیراعظم عمران خان کے عشایئے میں شرکت کا فیصلہ

28 Jun 2020 16:05

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج بجٹ منظوری سمیت ملکی معاملات پر مشاورت کے لئے حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشایئے پر بھی بلایا ہے، عشایئے کا اہتمام وزیراعظم ہاؤس میں کیا گیا ہے، وزیراعظم ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور اتحادی جماعتوں کے تحفظات بھی سنیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دیئے گئے عشایئے میں شرکت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں اراکین قومی اسمبلی کا وفد وزیر اعظم ہاؤس میں عشایئے میں شریک ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عشایئے میں اتحادیوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور اتحادیوں کی شکایات و مطالبات پر بھی گفتگو ہوگی، ایم کیو ایم وزیراعظم سے ملاقات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور کراچی میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ بھی سامنے رکھے گی، جب کہ بجٹ کو منظور کرانے کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج بجٹ منظوری سمیت ملکی معاملات پر مشاورت کے لئے حکومتی اور اتحادی اراکین کو عشایئے پر بھی بلایا ہے، عشایئے کا اہتمام وزیراعظم ہاؤس میں کیا گیا ہے، وزیراعظم ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور اتحادی جماعتوں کے تحفظات بھی سنیں گے۔ یہ عشائیہ وزیراعظم اور اتحادیوں کے درمیان خوش گوار ماحول میں ملاقات کا اہم موقع ہوگا اور وزیراعظم کے اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عشایئے کے لئے روایتی طریقہ کار نہیں اپنایا جائے گا، ماضی میں کئے گئے روایتی عشائیوں جیسا پُر تکلف اہتمام نہیں ہوگا، وَن ڈِش پالیسی پر عمل درآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 871354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871354/ایم-کیو-کا-وزیراعظم-عمران-خان-کے-عشایئے-میں-شرکت-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org