QR CodeQR Code

کے الیکٹرک باز نہیں آئی تو دما دم مست قلندر ہوگا، خرم شیر زمان

28 Jun 2020 16:09

کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کے الیکٹرک نے روشنیوں کے شہر کو تاریکیوں میں دھکیل دیا ہے، کے الیکٹرک نے وعدوں پر عمل نہ کیا تو احتجاج وسیع کریں گے، شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سےعوام کی زندگی اجیرن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہے، کے الیکٹرک باز نہیں آئی تو دما دم مست قلندر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کراچی میں جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کہا کہ کے الیکٹرک نے وعدوں پر عمل نہ کیا تو احتجاج وسیع کریں گے، شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سےعوام کی زندگی اجیرن ہے۔ خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے روشنیوں کے شہر کو تاریکیوں میں دھکیل دیا ہے، کے الیکٹرک اوور بلنگ کے معاملات کو لگام دے، کے الیکٹرک ایسٹ انڈیا کمپنی کا کردار ادا کررہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو کے ای کی من مانیوں پر نہیں چھوڑیں گے، فرنس آئل سے متعلق تیل کمپنیوں کی وضاحت آچکی ہے، کے ای جھوٹ بولنے کی بجائے عوام کو گرمی میں سہولت مہیا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ میں موجود شہریوں پر پانی بجلی کا عذاب برداشت نہیں کریں گے، سابقہ حکومتی ادوار میں سیاسی بھرتیوں نے کے الیکٹرک کو بھی تباہ کیا، گورنر سندھ سے کے الیکٹرک حکام کی ملاقات اور احتجاج کے اچھے نتائج ملیں گے۔ خرم شیر زمان نے خبردار کیا کہ کے الیکٹرک باز نہیں آئی تو دما دم مست قلندر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 871355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871355/کے-الیکٹرک-باز-نہیں-آئی-دما-دم-مست-قلندر-ہوگا-خرم-شیر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org