QR CodeQR Code

کے الیکٹرک کے دعوے دھرے کے دھرے، کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری

28 Jun 2020 16:15

کراچی میں کورنگی، پی ای سی ایچ ایس، گلستان جوہر، شاہ فیصل، ملیر، لیاری، لانڈھی، گلشن اقبال ،فیڈرل بی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے سے 7 گھنٹے تک ہے جب کہ شہر کا کوئی علاقہ اس وبال سے محفوظ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بھی کئی گھنٹے بجلی غائب رہی۔ شہر قائد میں کہیں 8 تو کہیں 12، 12 گھنٹے بجلی غائب ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میں شہریوں کو نہ دن میں چین ہے اور نہ رات کو سکون ہے۔ کراچی میں کورنگی، پی ای سی ایچ ایس، گلستان جوہر، شاہ فیصل، ملیر، لیاری، لانڈھی، گلشن اقبال ،فیڈرل بی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 3 گھنٹے سے 7 گھنٹے تک ہے جب کہ شہر کا کوئی علاقہ اس وبال سے محفوظ نہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک اس آفت سے ریلیف نہیں مل سکا۔ یاد رہے کہ ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا تھا کہ ایندھن کی فراہمی بہتر ہونےکی وجہ سے بجلی کی فراہمی بھی بہتر ہوئی ہے اور رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بجلی کی فراہمی جلد معمول پر لانے کے لئے مصروف عمل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 871356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871356/کے-الیکٹرک-دعوے-دھرے-کراچی-میں-بدترین-لوڈشیڈنگ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org