QR CodeQR Code

نوشہرہ، ایس یو سی اور الزہرا اکیڈمی کیجانب سے مستحقین میں راشن تقسیم

28 Jun 2020 16:18

زاہد علی آخونزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو درپیش وبائی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ خاندانوں کی ضروریات زندگی سے قیادت بخوبی آگاہ ہے اور اسی لئے مشکل کی اس گھڑی میں اپنی قوم کو تنہا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر الزاہرہ اکیڈمی کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے تعاون سے مرکزی امام بارگاہ حُسینیہ علی مسجد نوشہرہ میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں میں ہدیہ اخلاص تقسیم کیا گیا۔ جس کی نگرانی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے کی۔ اس موقع پر ذاکرِ اہلبیت ذوالفقار حسین حیدری نے دعائے خیر کی جبکہ انجمنِ حسینیہ نوشہرہ کے صدر سرفراز حیدر، سید علی بادشاہ، قومی محرم کمیٹی کے رہنماؤں شاہد امداد بیگ، علی عرفان میر، سید تیمور شاہ کاظمی، صفر علی اور ملک چاند علی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

زاہد علی آخونزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو درپیش وبائی صورتحال اور لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ خاندانوں کی ضروریات زندگی سے قیادت بخوبی آگاہ ہے اور اسی لئے مشکل کی اس گھڑی میں اپنی قوم کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ ملک کے کونے کونے میں حتیٰ المقدور کوششوں سے متاثرہ مومنین کی داد رسی کی پُرخلوص کوششیں کی جارہی ہیں۔ دعائے خیر میں خصوصی طور پر علامہ سید ساجد علی نقوی کی صحت و زندگی، درازی عمر اور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی توفیقات خیر میں اضافے کی دعا بھی کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 871358

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871358/نوشہرہ-ایس-یو-سی-اور-الزہرا-اکیڈمی-کیجانب-سے-مستحقین-میں-راشن-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org