0
Sunday 28 Jun 2020 17:06

پاکستانی حکمران اور مقتدر قوتیں بھارت کو ٹف ٹائم دینے میں ناکام ہوگئے، جماعت اسلامی

پاکستانی حکمران اور مقتدر قوتیں بھارت کو ٹف ٹائم دینے میں ناکام ہوگئے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ عمران حکومت نے نہ صرف تبدیلی کے نام پر پاکستانی عوام سے دھوکہ کیا، بلکہ کشمیریوں کے امنگوں کی بھی قاتل ہے، عمران خان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں ”آخری گولی اور آخری فوجی تک لڑنے“ کا اعلان کیا، لیکن بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر آٹھ مہینوں سے بدترین کرفیو اور کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر حکومتی خاموشی کشمیریوں کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔ اپنے ایک بیان میں کاشف سعید شیخ نے کہا کہ مودی حکومت کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، کنٹرول لائن اور ملک کے اندر کراچی، وانا، بلوچستان میں بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا دہشتگرد عناصر اور شرپسند سیکورٹی اداروں پر حملے کر رہے ہیں، لیکن عمران خان بھارتی حکومت سے کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے منت سماجت کر رہے ہیں، جو موجودہ حکومت کی بدترین خارجہ پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔

کاشف سعید شیخ نے کہا کہ مودی کی قیادت میں بھارتی قیادت اکھنڈ بھارت اور ہندو ریاست کے قیام کیلئے پاکستان کے بعد چین، نیپال اور بنگلہ دیش کیخلاف بھی سازشوں میں مصروف ہے، نئی دلی میں مسلمانوں کا قتل عام، شہریت بل اور آسام میں مسلمانوں کی شہریت ختم کرے جیسے اقدامات سے گجرات کے قصائی کے منصوبے عیاں ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری دنیا کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ بن کر ابھرے ہیں، اس کے باوجود پاکستان کے حکمران اور مقتدر قوتیں کشمیر، ملک میں دہشتگردی سمیت دیگر اشوز پر بھارت کو ٹف ٹائم دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیر، دہشتگردی سمیت بھارتی عزائم کے حوالے سے عالمی دنیا کو سفارتی ذرائع سے آگاہی دینے کے علاوہ اقوام متحدہ اور دوست ممالک میں بھارتی عزائم کو بے نقاب کرنے کیلئے جارحانہ سفارتکاری کی جائے، چین کے ساتھ ملکر بھارت کو کشمیر میں چیلنج اور عسکری دباﺅ بڑھایا جائے، تاکہ بھارتی سامراج کو لگام دیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 871362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش