QR CodeQR Code

حکومت نے شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم چیلنج کردیا

28 Jun 2020 17:33

وفاقی حکومت نے درخواست میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کا موقف سنے بغیر ہی شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ریلیف دیا، دوسرے فریق کو سنے بغیر یکطرفہ حکم امتناع نہیں دیا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ شوگر انکوائری کمیشن کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔ وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ وزارت داخلہ نے سندھ ہائی کورٹ کا شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد روکنے کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی۔ وفاقی حکومت نے درخواست میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کا موقف سنے بغیر ہی شوگر ملز ایسوسی ایشن کو ریلیف دیا، دوسرے فریق کو سنے بغیر یکطرفہ حکم امتناع نہیں دیا جا سکتا۔

حکومت نے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ قرار دے چکی کہ کمیشن رپورٹ سے شوگر ملز کے حقوق متاثر نہیں ہوئے، لیکن سندھ ہائی کورٹ کے حکم نامہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کا کوئی ذکر نہیں، جبکہ حکومت کو شوگر کمیشن رپورٹ پر کارروائی سے نہیں روکا جا سکتا۔


خبر کا کوڈ: 871367

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871367/حکومت-نے-شوگر-کمیشن-رپورٹ-پر-عملدرآمد-روکنے-کا-حکم-چیلنج-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org