QR CodeQR Code

کاہنہ، سوشل میڈیا پر کمنٹس نے 2 جانیں لے لیں

28 Jun 2020 17:43

ذرائع کے مطابق چند روز قبل دونوں گروپوں میں سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے کے تنازع پر لڑائی جھگڑا ہوا تھا اور اسی رنجش کی بنا پر گزشتہ روز یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر کمنٹس نے 2 جانیں لے لیں جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے اور ملزمان فرار ہوگئے۔ کاہنہ کے علاقہ گجومتہ میں سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے کے تنازعہ پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک گروپ کے دو افراد 35 سالہ محمد یعقوب اور 22 سالہ محمد شہزاد قتل جبکہ زخمیوں 28 سالہ کاشف اور 22 سالہ محمد ارشد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں محمد کاشف کی حالت تشویشناک  ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل دونوں گروپوں میں سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے کے تنازع پر لڑائی جھگڑا ہوا تھا اور اسی رنجش کی بنا پر گزشتہ روز یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 871369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871369/کاہنہ-سوشل-میڈیا-پر-کمنٹس-نے-2-جانیں-لے-لیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org