0
Sunday 28 Jun 2020 18:17

اپوزیشن نے سیاست کرنی ہے تو کرے مگر پاکستان کے مستقبل سے نہ کھیلے، اجمل وزیر

اپوزیشن نے سیاست کرنی ہے تو کرے مگر پاکستان کے مستقبل سے نہ کھیلے، اجمل وزیر
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات اجمل وزیر کہتے ہیں کہ جہاں جہاں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا تو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کریں گے، مشکل وقت میں اپوزیشن کی منفی سیاست قابل افسوس ہے۔ پریس بریفنگ میں مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں کے استعداد کار میں اضافہ کر رہے ہیں صوبے کے کسی ہسپتال میں سہولیات کی کمی نہیں، جبکہ اس میں مزید اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی محمود خان صورتحال کو خود مانیٹرکر رہے ہیں، ٹڈی دل پر قابو پانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ اجمل وزیر نے اپوزیشن پر بھی تنقید کی اور کہا کہ مشکل وقت میں اپوزیشن کی منفی سیاست قابل افسوس ہے، اپوزیشن نے سیاست کرنی ہے تو بے شک کرے مگر پاکستان کے مستقبل سے نہ کھیلے۔ اجمل وزیر کے مطابق عوام اور تاجروں کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ایس او پیز پر عمل واحد حل ہے، وزیراعظم کی توجہ مسائل کے حل اور عوام کی خوشحالی پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 871373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش