0
Sunday 28 Jun 2020 18:21

تین اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت سے معذرت کرلی

تین اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کے عشائیہ میں شرکت سے معذرت کرلی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی اتحادی جماعتوں کے تحفظات اور گلے شکوے دور کرنے کے مصالحتی عمل کو دھچکا لگ گیا، 3 اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیہ میں شرکت سے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے، ان کے مطالبات ماننے اور گلے شکوے دور کرنے کے لیے آج اتحادیوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد مل بیٹھ کر خوشگوار ماحول میں اختلافات دور کرنا ہے۔ وزیراعظم کی اس مصالحتی مشن کو زبردست دھچکا لگا ہے کیونکہ 3 اتحادی جماعتوں نے عشائیہ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔ ق لیگ، بی این پی اور جمہوری وطن پارٹی کے اراکین نے عشائیہ میں شرکت سے معذرت کر لی ہے جب کہ شیخ رشید آرام کی غرض سےعشائیہ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور بی اے پی اراکین عشائیہ میں شرکت کریں گے، حکومت کے اتحادی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں اور بلوچستان عوامی پارٹی کا وفد 6 بجے وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، میر خالد مگسی، سردار اسرار ترین ملاقات میں شریک ہوں گے، جس میں بجٹ منظوری اور بلوچستان کے مسائل سے متعلق بات چیت ہوگی۔ بلوچستان عوامی پارٹی وزیراعظم کے عشائیے میں بھی شرکت کریگی جب کہ ایم کیو ایم وفد کی بھی وزیراعظم عمران خان سے آج ملاقات طے ہے۔ ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، امین الحق، اسامہ قادری، اقبال محمد علی اور کشور زہرا بھی شامل ہوں گے، ایم کیو ایم وفد وفاق سے ترقیاتی بجٹ کا مطالبہ کرے گا، میئر کراچی کے اختیارات، بلدیاتی نظام و دیگر مسائل پر بات ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 871374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش