0
Sunday 28 Jun 2020 19:02

پاکستان، کورونا کیسز کی تعداد 202955 ہو گئی

پاکستان، کورونا کیسز کی تعداد 202955 ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا کے مزید 4072 کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 2 ہزار 955 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 25013 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 39 ہزار 153 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 83 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد اس وبا سے لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 4 ہزار 188 ہو گئی۔ ملک میں فعال کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 213 ہے جبکہ 92 ہزار 624 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے مصدقہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد سندھ میں ہے جہاں اس وائرس سے مبتلا افراد کی تعداد 78 ہزار 268 ہے، پنجاب میں 74 ہزار 202، خیبرپختونخوا میں 25 ہزار 380 ، بلوچستان میں 10 ہزار 261، اسلام آباد میں 12 ہزار 395، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 27 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 423 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871380
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش