QR CodeQR Code

دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کا نوٹس لے، شہباز شریف

28 Jun 2020 20:07

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں اپوزیشن رہنماء نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو بدل رہا ہے، بھارت ہزاروں بھارتیوں کو غیر قانونی شہریت دے رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو بدل رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدام کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ہزاروں بھارتیوں کو غیر قانونی شہریت دے رہا ہے۔ واضح رہے بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی تناسب بدلنے کے لیے 25 ہزار بھارتیوں کو جموں و کشمیر کا ڈومیسائل جاری کر دیا جو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے 25 ہزار ڈومیسائل بھارتی شہریوں کو دینے کے اقدام کو مسترد کر دیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا تھا کہ بھارت اپنے شہریوں کو بوگس ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دے رہا ہے، اس کا یہ اقدام غیر قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں، ڈومیسائل حاصل کرنے والوں کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ بھارت اس اقدام کا اہل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت بھارت ایسا اقدام نہیں کر سکتا، بھارت کے اس اقدام سے پاکستان کا بیانیہ درست ثابت ہوا، بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنا چاہتا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہندوتوا ایجنڈا کا مقصد کشمیریوں کو اقلیت بنانا ہے،بھارت کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم کرنا چاہتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 871384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871384/دنیا-مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارت-کے-غیر-قانونی-اقدام-کا-نوٹس-لے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org