0
Sunday 28 Jun 2020 20:11

راولپنڈی کے مزید 8 علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی کے مزید 8 علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے مزید 8 علاقوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی کے علاقے گلزار قائد، خیابان سرسید، ڈھوک علی اکبر، کوٹہ کلاں، مورگاہ، ننکاری بازار، باڑہ مارکیٹ اور تحت پڑی 10 روز کے لیے سیل ہوں گے۔ خیال رہے کہ راولپنڈی میں پہلے ہی 22 علاقوں میں 30 جون تک اسمارٹ لاک ڈاون ہے۔ 17 جون کو  راولپنڈی کینٹ اورراول ٹاؤن کے کورونا سے متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ متعلقہ علاقوں میں پولیس کا گشت بڑھا کر داخلی راستوں کے ساتھ مارکیٹوں کو بند کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر اور سی پی او راولپنڈی نے انتظامات سنبھالے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ  راول ٹاؤن میں صادق آباد، ڈھوک پراچہ، ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک کالاخان، قیوم آباد ، کری روڈ، ڈھوک علی اکبر، مجسٹریٹ کالونی، آفندی کالونی، سیٹلائٹ ٹاؤن کے اے اور سی بلاک میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ انتظامی فیصلے کے تحت ڈھیری حسن آباد، ٹاہلی موری، غوثیہ چوک اور علامہ اقبال کالونی سمیت چند دیگر علاقے بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کیے گئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 871385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش