QR CodeQR Code

2020ء کے بجٹ نے موجودہ حکومت کے خلاف پورے پاکستان متحد کردیا، بلاول بھٹو زرداری

28 Jun 2020 20:17

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماء نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل، قومی وطن پارٹی سمیت بعض آزاد امیدواروں نے مل کر بجٹ کو مسترد کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ حزب اختلاف نے بجٹ کو مسترد کردیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے اسلام (ف)، عوامی نیشل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی-مینگل، قومی وطن پارٹی سمیت بعض آزاد امیدواروں نے مل کر بجٹ کو مسترد کردیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ حالیہ پیش کردہ بجٹ کے حوالےسے جوائنٹ اپوزیشن (متحدہ حزب اختلاف) کی جانب سے قرارداد پیش کررہے ہیں۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ 2020 کے بجٹ نے موجودہ حکومت کے خلاف پورے پاکستان متحد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم امید کررہے تھے موجودہ حالات میں وفاقی حکومت کا بجٹ عوام کے طبی مسائل کو حل کرے گا لیکن بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اس مشکل صورتحال میں عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اس کی ایک مثال ہے، بجٹ میں کہتے رہے کہ پیٹرول کی قیمت کم کرکے عوام کو سہولت دیں گے لیکن اب پیٹرول کی قیمت سے زیادہ اس پر ٹیکس وصول کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ کے بعد قومی اسمبلی میں ہماری تعداد میں اضافہ ہوا ہے، شہباز شریف بیمار ہونے کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو پریشان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے اتحادیوں کو مشکل سے اکٹھا کررہے ہیں، اپوزیشن، حکومت کو مشکل وقت دے رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 871387

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871387/2020ء-کے-بجٹ-نے-موجودہ-حکومت-خلاف-پورے-پاکستان-متحد-کردیا-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org