0
Sunday 28 Jun 2020 21:10

کورونا وائرس کو لیکر سرینگر اور جموں سمیت 9 اضلاع میں صورتحال تشویشناک

کورونا وائرس کو لیکر سرینگر اور جموں سمیت 9 اضلاع میں صورتحال تشویشناک
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں جمعہ یعنی 26 جون کی شام تک کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے والے افراد کی کل تعداد 6 ہزار 762 تک پہنچ گئی تاہم 2 صوبوں پر مشتمل اس علاقہ کے کل 20 اضلاع میں سے 9 اضلاع بشمول سرینگر، بارہمولہ، شوپیان، اننت ناگ، کولگام، کپوارہ، پلوامہ، بڈگام اور جموں سب سے زیادہ متاثر ہیں کیونکہ ان 9 اضلاع میں کورونا متاثرہ افراد کی کل تعداد 5222 تک پہنچ گئی ہے۔ اس طرح سے جموں و کشمیر میں کورونا متاثرین کی کل تعداد میں ان 9 اضلاع کا حصہ 77 فیصد بنتا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع کی لسٹ میں سرینگر سر فہرست ہے کیونکہ یہاں جمعہ کی شام تک کل 795 افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ہوئے تھے۔ ضلع کولگام میں 751، ضلع بارہمولہ میں 748 اور پہاڑی ضلع شوپیان میں 704 افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ہوچکے ہیں۔

کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں بھی مذکورہ 4 اضلاع زیادہ متاثر رہے ہیں کیونکہ ان 4 اضلاع میں کل ملاکر 57 افراد کی موت واقعہ ہوئی ہے۔ دیگر سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں اننت ناگ، کپوارہ، پلوامہ، بڈگام اور جموں شامل ہیں کیونکہ یہاں بالترتیب 627،508، 409،358 اور 322 افراد جمعہ کی شام تک مہلک وائرس میں مبتلاء ہوئے تھے۔ جہاں تک ان پانچ اضلاع میں ہونے والی کورونا اموات کا تعلق ہے تو ان چار اضلاع میں کل 29 افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں۔ سرینگر، بارہمولہ، شوپیان، اننت ناگ، کولگام، کپوارہ، پلوامہ، بڈگام اور جموں اضلاع میں جمعہ کی شام تک کل 86 افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کے بعد چل بسے ہیں اور اس طرح سے جموں و کشمیر میں مہلک وائرس سے ہونے والی اموات میں مذکورہ بالا 9 اضلاع کا حصہ یاشرح تناسب 94 فیصد بنتا ہے کیونکہ جمعہ کی شام تک جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 91 تھی۔
خبر کا کوڈ : 871391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش