QR CodeQR Code

لاک ڈاؤن سے بیشتر طبقے معاشی بدحالی کا شکار ہیں، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

28 Jun 2020 21:09

بیان میں کہا گیا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد پیدہ صورتحال سے تاجر طبقہ بری طرح متاثر ہوا جبکہ کاروباری لوگ، دکاندار حضرات، سیاحت، ٹراسپورٹ وغیرہ کا ذریعہ معاش بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سٹی سینٹر سنگر مال کمپلیکس میں آیس کریم شاپ و ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر وہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی تاہم افتتاحی تقریب کے بعد ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میڈیا سے کوئی بھی بات نہیں کی۔ اس دوران پولیس کی بھاری نفری وہاں تعینات تھی جبکہ میڈیا سے وابستہ افراد کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ قریب آدھے گھنٹے کے بعد ڈاکٹر فاروق عبداللہ اپنی گاڑی میں سوار ہوئے اور واپس اپنی رہائشگاہ پہنچے۔ اس سے قبل میڈیا نمائندوں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے بات کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے انکار کر دیا۔ اس دوران نیشنل کانفرنس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مسلسل لاک ڈاؤن سے کا یہاں کا ہر ایک شعبہ متاثر ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 5 اگست 2019ء کے بعد پیدہ صورتحال سے تاجر طبقہ بری طرح متاثر ہوا جبکہ کاروباری لوگ، دکاندار حضرات، سیاحت، ٹراسپورٹ وغیرہ کا ذریعہ معاش بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ جموں و کشمیر کے بیشتر طبقے اس وقت بدترین معاشی بدحالی کے شکار ہیں، جو باعث تشویش ہے۔ فاروق عبداللہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بھارت میں اگرچہ مارچ 2020ء میں لاک ڈاؤن شروع ہوا لیکن یہاں 5 اگست 2019ء سے ہی بندشیں عائد کی گئیں تھیں اور یہاں مسلسل 10 ماہ تک لاک ڈاؤن رہا، جس سے یہاں کا اقتصادی حالت کو بہت بڑا دھچکا لگا۔ افتتاحی تقریب میں پارٹی کے معان جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال، ترجمان عمران نبی ڈار، ممتاز تاجر حضرات اور آئس کریم شاپ و ریسٹوران کے مالک عاشق رفیق خان کے علاوہ معروف معالج ڈاکٹر محمد رفیق خان بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 871392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871392/لاک-ڈاؤن-سے-بیشتر-طبقے-معاشی-بدحالی-کا-شکار-ہیں-ڈاکٹر-فاروق-عبداللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org