QR CodeQR Code

پاک فوج نے ایل او سی کیخلاف ورزی کرنیوالا بھارتی ڈرون مار گرایا

28 Jun 2020 22:04

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر 850 میٹر پاکستانی علاقے میں داخل ہو چکا تھا جہاں اسے تتہ پانی سیکٹر پر مار گرایا گیا۔ رواں سال ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے والا بھارت کا نواں کواڈ کاپٹر گرایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والا ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر 850 میٹر پاکستانی علاقے میں داخل ہو چکا تھا جہاں اسے تتہ پانی سیکٹر پر مار گرایا گیا۔ رواں سال ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے والا بھارت کا نواں کواڈ کاپٹر گرایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز ہی سے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی کارروائیوں میں بھی شدت آگئی ہے اور جنگ بندی معاہدے کی  متعدد خلاف ورزیاں ہو چکی ہیں۔ بھارت کی ان کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے بھارتی سفارت کاروں سے احتجاج سمیت عالمی برادری کو متوجہ کرنے کی کوششیں بھی جاری رکھی ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 871396

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871396/پاک-فوج-نے-ایل-او-سی-کیخلاف-ورزی-کرنیوالا-بھارتی-ڈرون-مار-گرایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org