1
Sunday 28 Jun 2020 22:27
عراق سے امریکی انخلاء

عراقی مشکلات کی اصلی وجہ ملک میں امریکی فورسز کی موجودگی ہے، حسین العقابی

عراقی مشکلات کی اصلی وجہ ملک میں امریکی فورسز کی موجودگی ہے، حسین العقابی
اسلام ٹائمز۔ عراقی پارلیمنٹیرین اور "النہج الوطنی" پارلیمانی اتحاد کے نمائندہ حسین العقابی نے ملک میں موجود امریکی اتحادی فورسز کو عراقی مشکلات کی اصلی وجہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق سے امریکی فورسز کو جلد از جلد نکال باہر کیا جائے۔ عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق حسین العقابی نے کہا ہے کہ حکومت کو ملک میں امریکی اتحادی فورسز کی موجودگی پر نظرثانی کرنا چاہئے۔ انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امریکی فورسز کی موجودگی عراق کے تمام مسائل کی جڑ ہے۔

عراقی رکن پارلیمنٹ حسین العقابی نے کہا کہ ملکی امن و امان کی صورتحال معمول پر آ رہی ہے۔ انہوں نے عراق میں رکنے کے امریکی بہانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فورسز کی جانب سے ملکی ہوائی حدود کی حفاظت کا دعوی کسی طور قابل توجیہ نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ملک میں موجود امریکی و اتحادی فورسز کو جلد از جلد نکال باہر کیا جائے تاکہ ملکی مسائل میں کمی آ سکے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں بغداد کے اندر ہونے والی ایک امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی رفقاء سمیت شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عراقی پارلیمنٹ نے عراق سے امریکی افواج کے فوری انخلاء کی قرارداد منظور کر لی تھی جبکہ امریکہ کی جانب سے عراقی پارلیمنٹ کا حکم ماننے میں تاحال لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 871398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش