QR CodeQR Code

"الحاقی منصوبے" کا بھرپور جواب دینے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں، فلسطینی مزاحمتی محاذ

28 Jun 2020 22:48

فلسطینی خبررساں ایجنسی "سما" کیمطابق فلسطینی مزاحمتی محاذ کی تمام ذیلی بریگیڈز کو ہر قسم کی مزاحمتی کارروائیوں کیلئے ہر دم تیار رہنے کا حکم دیدیا گیا ہے جبکہ فلسطینی مزاحمتی محاذ نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ "الحاقی منصوبے" پر ممکنہ عملدرآمد کیخلاف مستقبل قریب میں ہونیوالی تمام کارروائیاں "مشترکہ مزاحمتی آپریشن روم" کیجانب سے انجام دی جائینگی۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی "سما" کے مطابق فلسطینی مزاحمتی محاذ نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ مزید فلسطینی اراضی کے قبضے پر مبنی صیہونی "الحاقی منصوبے" کا بھرپور جواب دینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی محاذ کے کمانڈرز نے اپنی تمام ذیلی بریگیڈز کو ہر قسم کی مزاحمتی کارروائیوں کے لئے ہر دم تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق مزاحمتی محاذ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مذموم "الحاقی منصوبے" پر اسرائیل کی طرف سے ممکنہ عملدرآمد کی صورت میں بھرپور جوابی کارروائیوں کا آغاز کرنے کے لئے قومی سطح پر تشکیل پانے والے وسیع مزاحمتی اتحاد نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ "الحاقی منصوبے" پر ممکنہ عملدرآمد کے خلاف مستقبل قریب میں ہونے والی تمام کارروائیاں "مشترکہ مزاحمتی آپریشن روم" کی جانب سے انجام دی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 871399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871399/الحاقی-منصوبے-کا-بھرپور-جواب-دینے-کیلئے-تمام-تیاریاں-مکمل-کر-لی-ہیں-فلسطینی-مزاحمتی-محاذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org