0
Sunday 28 Jun 2020 23:02

گلگت بلتستان نگران کابینہ کے اراکین پیر کے روز حلف اٹھائیں گے

گلگت بلتستان نگران کابینہ کے اراکین پیر کے روز حلف اٹھائیں گے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کے اراکین پیر کے روز حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیر کی صبح ہی نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے جس کے فوری بعد حلف برداری ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں ہوگی۔ اتوار کے روز نگران کابینہ کے نامزد اراکین کو گورنر کی جانب سے عشائیہ بھی دیا گیا، عشائیہ میں اکثر اراکین شامل ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ نگران کابینہ کے ناموں میں ایک بار پھر رد و بدل کا امکان ہے، اس سے پہلے دو مرتبہ کئی ناموں کو تبدیل کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 871400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش