1
Sunday 28 Jun 2020 23:21

"سردشت" میں ہونیوالے جنگی جرائم پر سلامتی کونسل کی "خاموشی" کبھی نہیں بھولیں گے، ایران

"سردشت" میں ہونیوالے جنگی جرائم پر سلامتی کونسل کی "خاموشی" کبھی نہیں بھولیں گے، ایران
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے سابق عراقی آمر صدام حسین کی جانب سے ایرانی شہر "سردشت" کی عوام پر ہونے والی کیمیائی بمباری کی سالگرہ کی مناسبت سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ سردشت پر ہونے والے کیمیائی حملے کو آج 33 سال ہو رہے ہیں جبکہ صدام کی جانب سے ہونے والے حملے میں اُسے حاصل امریکی-یورپی حمایت اور مکمل جانبداری کو ہم کبھی بھولے ہیں اور نہ ہی بھولیں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے لکھا کہ اس انتہائی سنگین (جنگی) جرم پر سلامتی کونسل (UNSC) کی مکمل خاموشی بھی ہم کبھی نہیں بھولے اور نہ ہی کبھی بھولیں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے ملک میں صدام کے ذریعے مسلط کی جانے والی مغربی-امریکی جنگ کے وسیع نقصانات کی تلافی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں (مغربی اتحاد، امریکہ اور صدام) نے جو کچھ تباہ کیا ہے ہم دوبارہ تعمیر کر لیں گے! ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے پیغام کے آخر میں "امریکی انسانی حقوق کا ہفتہ" کے نام سے ایک کنایہ آمیز ہیش ٹیک بھی استعمال کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 871402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش