0
Sunday 28 Jun 2020 23:44
موجودہ صورتحال پہ اپوزیشن رقص کر رہی ہے

اپوزیشن کی پریس کانفرنس، جھوٹ کا پلندہ، وفاقی وزراء

بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ ریلیف دیا گیا ہے
اپوزیشن کی پریس کانفرنس، جھوٹ کا پلندہ، وفاقی وزراء
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا پلندہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک و قوم کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن رقص کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ مشکلات کے اس دور میں الیکش  کی باتیں کرنا اپوزیشن کو زیب نہیں دیتا ہے۔ اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں اداروں کو تباہ کیا گیا اور لوٹ کھسوٹ کر کے جائیدادیں بنائی گئیں۔ وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فرازنے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن جماعتیں نہیں چاہتی ہیں کہ کوئی ایسا لیڈر آئے جس کا کاروبار نہ ہو۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے ملک میں آکر غربا کا رونا رو رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے والے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے اپوزیشن پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بجٹ پر تنقید کی۔

انہوں نے استفسار کیا کہ جب بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا تو پھر اپوزیشن کس چیز کو رد کر رہی ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ اپوزیشن بجٹ کیوں مسترد کر رہی ہے؟ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے دعویٰ کیا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا بلکہ ریلیف دیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے لیکن ملک میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ روایت بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں اتنی تیزی سے تیل کی قیمتیں نیچے نہیں گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف سرمائے کی فکر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ماضی میں ملک کی تباہ حال معیشت کو ٹھیک کیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صنعت حماد اظہر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر کسی قسم کا نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی عادت اور اپنے مفادات سے مجبور ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کی نسبت بہت زیادہ تیزی کے ساتھ کورونا وائرس پھیل اور بڑھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 871411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش