0
Monday 29 Jun 2020 09:17

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنیوالی پروازوں پر پابندی عائد کر دی

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے آنیوالی پروازوں پر پابندی عائد کر دی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کی سول ہوا بازی نے پاکستان سے آپریٹ ہونے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔ ذرائع کے مطابق یو اے ای نے پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی لگا دی اور اس حوالے سے عمل درآمد رات 12 بجے سے شروع کر دیا گیا ہے۔ پابندی کے حوالے سے یو اے ای کی سول ہوا بازی کے ادارے جی سی اے نے نوٹس جاری کر دیا، جس کے مطابق پاکستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی کورونا وائرس کے خدشات کی وجہ سے عائد کی گئی ہے اور پابندی کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا، یو اے ای کے ایئرپورٹ پر کسی پرواز کو اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ پابندی کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں محصور پاکستانیوں کی مشکلات بڑھ جائیں گی، پی آئی اے کی دبئی سے آپریٹ ہونے والی خصوصی پروازیں بھی متاثر ہوں گی، جبکہ ایمریٹس کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار 14 پروازوں کے علاوہ فلائی دبئی اور اتحاد ایئر کی پروازیں بھی آپریٹ نہیں ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 871441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش