0
Monday 29 Jun 2020 09:32

لداخ میں پھر جھڑپ، چین نے 2 بھارتی فوجی مار دیئے

لداخ میں پھر جھڑپ، چین نے 2 بھارتی فوجی مار دیئے
اسلام ٹائمز۔ بھارت، چین کشیدگی شدت اختیار کر گئی، لداخ سیکٹر میں ایک بار پھر جھڑپ ہوئی ہے، چینی افواج نے مزید دو درانداز بھارتی فوجی مار دیئے جبکہ 3 اورٹیکنیکل پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لداخ میں بھارت کو مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے جہاں چین نے ایل اے سی پر مزید تین ٹیکنیکل پوزیشنز کا کنٹرول حاصل کر لیا جس میں دولت بیگ اولڈی، گلوان ویلی کے اہم حصے شامل ہیں جبکہ بھارتی فوج پینگانگ میں فنگرٹو تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ دوسری جانب چین کا کہنا ہے کہ وہ 20 مارشل آرٹس ٹرینرز کو اپنی افواج کی تربیت کے لیے تبت بھیج رہا ہے۔ چین کی جانب سے اس کی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی تاہم چین کے بروقت فیصلوں نے مودی سرکار کو بوکھلاہٹ کا شکار کر رکھا ہے۔

ادھر بھارتی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے گلوان دریا سیکٹر میں 9کلو میٹر کے علاقے میں چینی فوج نے 16کیمپ قائم کر لئے ہیں جبکہ بھارت چینی سرحد پر اپنی فوج میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان نے الزام عائد کیا ہے کہ چین نے ہمالیہ میں متنازع سرحد سے متعلق دوطرفہ معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے علاقے میں خود کو محدود کرنے کی کوشش نہیں کی ہے بلکہ وہ بڑے پیمانے پر فوج میں اضافہ کر رہا ہے۔ سیٹلایٹ کے ذریعہ نئی تصاویر میں اس بات کی نشاندہی ہو رہی ہے کہ چین نے گلوان علاقے میں اپنی فوجی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ چین کی زمینی پوزیشن میں صاف طور پر تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔

نئی تصاویر میں گلوان دریا میں 9کلومیٹر کے علاقے میں کم سے کم 16فوجی کیمپ دکھائی دے رہے ہیں جن پر کالے رنگ کے ترپال ہیں۔ اس کے علاوہ سینکڑوں گاڑیاں اور بلڈوزر بھی دکھائی دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں بھارتی میڈیا رپورٹوں کے مطابق لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر مزید دو بھارتی فوجی لقمہ اجل بن گئے ہیں لیکن وزارت دفاع نے ان کی ہلاکت کی وجوہات کے بارے میں کچھ کہنے سے انکار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 871443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش