0
Monday 29 Jun 2020 11:52

اضطرابی کیفیت ختم کی جائے، عمر عبداللہ

اضطرابی کیفیت ختم کی جائے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے حکومتی حکمنامے جاری کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ واضح کرے کہ آرڈر جاری کیوں کئے جاتے ہیں۔؟ عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے حکم ناموں سے ایک بار پھر کشمیر میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے اور بے چینی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور حکام کو ان حکم ناموں کی وضاحت کرنی چاہیئے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گذشتہ سال بھی ایسے ہی حکم نامے جاری کئے گئے، جو جھوٹ اور جھوٹی یقین دہانیوں پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکام کو ان حکم ناموں کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 871458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش