QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز کے آپریشن میں 3 عسکری پسند شہید

29 Jun 2020 12:09

طرفین کا آمنا سامنا ہوا اور گولیوں کے تبادلے میں تین جنگجو مارے گئے۔ فوج نے بھی تین جنگجوﺅں کو جاں بحق کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قابض فورسز نے ایک آپریشن کے دوران جنوبی ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں تین جنگجوﺅں کو جاں بحق کردیا۔ خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ علاقے میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح جھڑپ میں جو تین جنگجو مارے گئے ہیں اُن کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔ اس سے قبل پولیس، فوج اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد مشترکہ طور رینی پورہ نامی گاوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ اس دوران طرفین کا آمنا سامنا ہوا اور گولیوں کے تبادلے میں تین جنگجو مارے گئے۔ فوج نے بھی تین جنگجوﺅں کو جاں بحق کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 871459

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871459/مقبوضہ-کشمیر-میں-قابض-فورسز-کے-ا-پریشن-3-عسکری-پسند-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org