0
Monday 29 Jun 2020 15:04

ڈومیسائل لاء کیوجہ سے لوگوں کے ذہنوں میں خدشات ہیں، دیویندر سنگھ رانا

ڈومیسائل لاء کیوجہ سے لوگوں کے ذہنوں میں خدشات ہیں، دیویندر سنگھ رانا
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نینشل کانفرنس نے بی جے پی کے جموں و کشمیر یونٹ سے مستقل باشندوں کے لئے اراضی، ملازمتیں، پیشہ وارانہ کالجوں میں داخلہ کا تحفظ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں پارٹی کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ بعض حالیہ واقعات خصوصاً اقامتی سند کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں میں خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کی بار ابر اراضی اور ملازمتیں مستقل باشندوں کے لئے مخصوص رکھنے کی یقین دہانیاں  زمینی سطح کے حقائق سے کھوکھلی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے بی جے پی لییڈروں سے اس سلسلہ میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو واضع کرنے کے لئے کہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت و یو ٹی حکومت لوگوں کے جذبات کا احترام کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اراضی اور ملازمتوں کے لئے مستقل باشندوں کے لئے ضمانت چاہتی ہے۔ صوبائی صدر نے کہا ہے کہ اقامتی سند کے قوانین سے مقامی نوجوانوں کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، جو کہ پہلے ہی بیروزگاری کی مار جیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے تھا کہ وہ بیروزگاری کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتی۔ انہوں نے مقامی بی جے پی لیڈروں پر، ملازمتوں اور اراضی پر بلند بانگ وعدے کرنے پر لوگوں میں انتشار پیدا کرنے کا مبینہ الزام لگایا ہے۔
خبر کا کوڈ : 871462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش