QR CodeQR Code

سابقہ دور میں عوام معیاری علاج کیلئے ترستے رہے، عثمان بزدار

29 Jun 2020 11:41

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے پہلے دن سے ہی ہیلتھ کیئر سسٹم پر فوکس کیا ہے، ایسا ہیلتھ سسٹم لایا جا رہا ہے جہاں عام آدمی کو بھی معیاری علاج کی سہولت ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ لیپ ٹاپ کے سامنے بیٹھ کر فوٹو سیشن کرنے والوں نے شعبہ صحت کا بیڑا غرق کیا ہے، سابقہ دور میں نہ ہسپتالوں پر توجہ دی گئی اور نہ دیہی و بنیادی مراکز صحت پر کام ہوا۔ لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سستی شہرت کے شوقین شو بازیوں میں مصروف رہے اور عوام معیاری علاج کیلئے ترستے رہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے اپنے دور میں شعبہ صحت کیلئے عملی اقدامات کرتے تو انہیں علاج کیلئے باہر نہ جانا پڑتا، منفی سیاست پروان چڑھانے والی اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے پہلے دن سے ہی ہیلتھ کیئر سسٹم پر فوکس کیا ہے، ایسا ہیلتھ سسٹم لایا جا رہا ہے جہاں عام آدمی کو بھی معیاری علاج کی سہولت ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 871463

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871463/سابقہ-دور-میں-عوام-معیاری-علاج-کیلئے-ترستے-رہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org