QR CodeQR Code

پاکستان آج سے کرتارپور راہداری کھول دے گا

29 Jun 2020 12:13


اسلام ٹائمز۔ پاکستان آج اپنی طرف سے کرتارپور راہداری کو کھول دے گا، امیگریشن اور کسٹم کے عملے نے ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ بھارتی حکومت نے اپنی طرف سے یاتریوں کو آنے کی اجازت نہیں دی۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت پر راہداری کو کھولا جائیگا، اگر یاتری دربار صاحب درشن کیلیے آتے ہیں تو ان کی امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس کے بعد دربار صاحب بھجوایا جائے گا۔ گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور ماتھا ٹیکنے کیلیے آنیوالوں کو ایس او پیز کا خیال رکھنا ہو گا۔ بھارت کی شرومنی پر بندھک کمیٹی سمیت دنیا بھر کی سکھ سنگتوں کی طرف سے پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم جبکہ بھارتی حکومت کے رویئے پر مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ گورودوارہ دربار صاحب کرتارپور کے ہیڈ گرنتھی گیانی گوبند سنگھ نے بتایا کہ 16مارچ کو کورونا وبا کی وجہ سے کرتارپور راہداری بند کر دی گئی تھی پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی نے بھی آج 29 جون سے گورودوارہ دربار صاحب کھولنے کے اقدام کو سراہا ہے۔ سردار ستونت سنگھ نے بتایا کہ پاکستان کا یہ مثبت اقدام ہے لیکن بھارت کی طرف سے راہداری نہ کھولنے کے فیصلے سے انہیں مایوسی ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 871466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871466/پاکستان-ا-ج-سے-کرتارپور-راہداری-کھول-دے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org