QR CodeQR Code

اسٹاک ایکسچینج واقعہ ملکی سلامتی و معیشت پر حملے کے مترادف ہے، وزیراعلیٰ سندھ

29 Jun 2020 13:15

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید چوکس رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کرکے رپورٹ مانگ لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کو ملکی سلامتی اور معیشت پر حملے کے مترادف قرار دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ملکی سلامتی اور معیشت پر حملے کے مترادف ہے، وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک دشمن عناصر ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید چوکس رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کرکے رپورٹ مانگ لی ہے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگروں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گروں کو ہلاک کر دیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار سمیت 4 سیکیورٹی گارڈ بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 871492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871492/اسٹاک-ایکسچینج-واقعہ-ملکی-سلامتی-معیشت-پر-حملے-کے-مترادف-ہے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org