QR CodeQR Code

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور کے ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے

29 Jun 2020 13:16

کرایوں میں من مانے اضافے نے مسافروں کے ہوش اُڑا کر رکھ دیئے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافے کو مسافر نہ ہونے کا سبب بتایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پشاور کے ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیئے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی کی قیمتیں کیا بڑھیں حکومتی منظوری کے بغیر کرائے بھی بڑھنا شروع ہوگئے۔ پشاور سے ایبٹ آباد، اسلام آباد راولپنڈی اور ڈیرہ اسماعیل خان جانے والی کوسٹرز کا کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا، جبکہ قبائلی اضلاع کو جانے والی گاڑیوں کے کرائے میں بھی 20 روپے اضافہ ہوا ہے۔ کرایوں میں من مانے اضافے نے مسافروں کے ہوش اُڑا کر رکھ دیئے ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافے کو مسافر نہ ہونے کا سبب بتایا ہے۔ دوسری جانب سٹی ٹرانسپورٹ مالکان کے مطابق ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کے بعد کرایوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 871493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871493/پٹرولیم-مصنوعات-کی-قیمتوں-میں-اضافہ-پشاور-کے-ٹرانسپورٹرز-نے-کرائے-بڑھا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org