0
Monday 29 Jun 2020 13:32

سید علی گیلانی کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) سے علیحدہ ہوگئے

سید علی گیلانی کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) سے علیحدہ ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سینیئر ترین مزاحمتی رہنماء سید علی شاہ گیلانی نے آج کل جماعتی حریت کانفرنس کے اپنے دھڑے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اس کی چیئرمین شپ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ ایک مختصر بیان میں بزرگ مزاحمتی رہنماء سید علی گیلانی نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں اس فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔

سید علی شاہ گیلانی نے تاہم اپنے بیان میں حریت کانفرنس سے علیحدگی کی وجوہات کی تفصیل ظاہر نہیں کی۔ سید علی گیلانی نے 47 سیکنڈ کا ایک مختصر آڈیو بھی جاری کیا، جس میں اُنہوں نے حریت سے ”مکمل علیحدگی“ اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں حریت کانفرنس کی تمام اکائیوں کے نام خط روانہ کرکے اُنہیں مطلع کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 93 سالہ مزاحمتی رہنما سید علی گیلانی اپنے دھڑے کی حریت کانفرنس کے چیئرمین تھے۔ وہ 2010ء سے اپنے ہی گھر کے اندر نظربندی کے ایام گذار رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش