QR CodeQR Code

اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے اور جلد ماسٹر مائنڈ تک پہنچ جائیں گے، اعجاز احمد شاہ

29 Jun 2020 13:36

اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ چند دہشت گردوں نے اسٹاک ایکس چینج پر حملہ کیا اور تمام چار دہشت گرد مارے جاچکے ہیں، فائرنگ کے تبادلے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے اور جلد ماسٹر مائنڈ تک پہنچ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چند دہشت گردوں نے اسٹاک ایکس چینج پر حملہ کیا اور تمام چار دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے آج صبح  پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام چار حملہ آوروں کو مار دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ پوری قوم کو پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے بروقت کارروائی سے حملے کو ناکام بنایا۔


خبر کا کوڈ: 871503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871503/اسٹاک-ایکسچینج-پر-حملے-کی-تحقیقات-کا-ا-غاز-ہوگیا-ہے-اور-جلد-ماسٹر-مائنڈ-تک-پہنچ-جائیں-گے-اعجاز-احمد-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org