0
Monday 25 Jul 2011 11:40

حج کرپشن کیس، سپریم کورٹ کا سابق تفتیشی ٹیم کو آج ہی بحال کرنے کا حکم

حج کرپشن کیس، سپریم کورٹ کا سابق تفتیشی ٹیم کو آج ہی بحال کرنے کا حکم
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے حج اسکینڈل میں ایف آئی اے کی سابق تفتیشی ٹیم کو آج ہی بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے، چیف جسٹس افتخار چودھری نے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اب ہم پہلے جیل بھیجا جائے گا اور پھر انہیں سنیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 6 رکنی بنچ نے حج کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت کی، عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا، چیف جسٹس نے تفتیشی آفیسر جاوید بخاری کے خلاف کارروائی سے متعلق عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر برہمی ظاہر کی اور ریمارکس دیئے کہ چار ہفتوں میں کارروائی کا حکم دیا، دو ماہ گزر گئے، کچھ نہیں ہوا ، انہوں نے کہا کہ کیوں نہ سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ روٴف چودھری کو جیل بھیج دیں ،عدالت نے حج اسکینڈل کی سابق تفتیشی ٹیم بحال کرکے اس کا نوٹی فکیشن آج ہی جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا، عدالت نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور ڈی جی ایف آئی اے بھی کل طلب کرلیا اور مقدمہ کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
خبر کا کوڈ : 87151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش