QR CodeQR Code

پیٹرول کی قیمتوں پر اپوزیشن کا واویلہ سمجھ سے بالاتر ہے، اجمل وزیر

29 Jun 2020 13:59

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس مشکل وقت میں ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے، اگر کوئی لوٹو تے پھوٹو گروپ اسوقت اقتدار میں ہوتا تو پتہ نہیں کہ ملک کا کیا حشر ہوتا، اپوزیشن سیاست ضرور کرے لیکن پاکستان کے مستقبل سے کھیلنا بند کرے، نیب جس پر بھی ہاتھ ڈالتا ہے تو الزام عمران خان پر لگاتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں پر اپوزیشن کا واویلہ سمجھ سے بالاتر ہے، پیٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق ہوتا ہے۔ سول سیکریٹریٹ اطلاع سیل میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ کورونا نے پوری دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، مشکل حالات میں اپوزیشن کی جانب سے منفی سیاست افسوسناک ہے، لوٹو تے پھوٹو گروپ نے ملک پر 30 سال حکمرانی کی اور دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا ہے۔ اجمل وزیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس مشکل وقت میں ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے، اگر کوئی لوٹو تے پھوٹو گروپ اس وقت اقتدار میں ہوتا تو پتہ نہیں کہ ملک کا کیا حشر ہوتا، اپوزیشن سیاست ضرور کرے لیکن پاکستان کے مستقبل سے کھیلنا بند کرے، نیب جس پر بھی ہاتھ ڈالتا ہے تو الزام عمران خان پر لگاتے ہیں۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے مزید کہا کہ کورونا کے علاوہ ٹڈی دل کے خلاف بھی ہنگامی بنیادی پر کارروائیاں جاری ہیں، محمکہ ریلیف، زراعت، پی ڈی ایم اے، ایریگیشن، پاک آرمی اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں، ٹڈی دل سے متاثرہ 15 اضلاع میں 54 لاکھ 12 ہزار 790 ایکڑ اراضی پر سروے مکمل کر لیا گیا ہے، ٹوٹل 80 ٹیمیں اور 78 گاڑیاں ٹڈی دل کے خلاف کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 871520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871520/پیٹرول-کی-قیمتوں-پر-اپوزیشن-کا-واویلہ-سمجھ-سے-بالاتر-ہے-اجمل-وزیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org