0
Monday 29 Jun 2020 14:15

کراچی، بلوچ لبریشن آرمی نے اسٹاک ایکسچیبج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کراچی، بلوچ لبریشن آرمی نے اسٹاک ایکسچیبج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی ذمہ داری بلوچ لبیشن آرمی نے قبول کرلی۔  تفصیلات کے مطابق کالعدم شدت پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے منسلک ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مجید بریگیڈ کے ارکان نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔ بلوچ لبریشن آرمی کے جس مجید بریگیڈ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اسے مجید بلوچ نامی شدت پسند کے نام پر تشکیل دیا گیا، جس نے 1970ء کی دہائی میں اس وقت کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو پر دستی بم سے حملے کی کوشش کی تھی۔ یہ وہی بریگیڈ ہے جس نے گذشتہ برس گوادر میں پرل کانٹینینٹل ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ بلوچستان لبریشن آرمی کی جانب سے گذشتہ ماہ کے دوران بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں پر تین حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 871525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش