0
Monday 29 Jun 2020 15:14

اسٹاک ایکسچینج حملہ، دہشتگردوں کے زیر استعمال گاڑی کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسٹاک ایکسچینج حملہ، دہشتگردوں کے زیر استعمال گاڑی کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں ملوث دہشتگردوں کے زیر استعمال گاڑی کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر 4 دہشتگردوں نے حملہ کیا، جو کہ ایک گاڑی میں سوار ہوکر اسٹاک ایکسچینج پہنچے تھے، مذکورہ گاڑی ٹویوٹا سیلون ہے، جس کا رجسٹریشن نمبر بی اے پی 629 ہے، حملہ آوروں کے زیر استعمال گاڑی ایک نجی بینک کے نام پر 30 نومبر 2013 کو رجسٹرڈ کرائی گئی۔ دہشتگردوں کے زیر استعمال گاڑی 2013 کے ماڈل کی ہے، گاڑی کا ٹیکس رواں برس یعنی 30 جون 2020ء تک ادا کیا جا چکا ہے، گاڑی کا انجن نمبر وائی 849018 ہے، حاصل کردہ ڈیٹا میں سی پی ایل سی کے ریکارڈ میں گاڑی کسی بھی کرائم میں نظر نہیں آرہی اور بالکل کلیئر ہے، جس کا واضح مطلب ہے کہ گاڑی پہلی مرتبہ ہی ایسے کسی دہشتگرد حملے میں استعمال کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 871536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش