QR CodeQR Code

مزاحمتی اسلحہ رکھوانے کی صیہونی آرزو محال جبکہ ہم پر فیصلہ تھونپنے والا ہنوز پیدا نہیں ہوا، زاہر الخطیب

29 Jun 2020 16:26

عرب ای مجلے النشریہ کیمطابق لبنانی معروف سیاستدان و "انجمن الشغلیہ" کے سربراہ زاہر الخطیب نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے لبنانی مزاحمتی محاذ کی مکمل تیاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنہوں نے سال 1982ء کے پرآشوب دنوں میں اسلحہ اٹھا کر حملہ آور صیہونی دشمن کو مار بھگایا تھا اب بھی مزاحمتی محاذ کی شرافت اور وطن کی عزت سے دفاع کیخاطر دوبارہ اسلحہ اٹھانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی مزاحمتی محاذ کے اسلحے کیخلاف مظاہروں کی دیجانے والی متعدد کالز "مشکوک" اور دیرینہ صیہونی آرزو کا تکرار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنانی معروف سیاستدان و "انجمن الشغلیہ" کے سربراہ زاہر الخطیب نے ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے لبنانی مزاحمتی محاذ کی مکمل تیاری کا اعلان کیا ہے۔ عرب ای مجلے النشرہ کے مطابق زاہر الخطیب نے سال 1982ء میں شروع ہونے والی لبنانی خانہ جنگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنہوں نے سال 1982ء کے پرآشوب دنوں میں اسلحہ اٹھا کر حملہ آور صیہونی دشمن کو مار بھگایا تھا اب بھی مزاحمتی محاذ کی شرافت اور وطن کی عزت سے دفاع کی خاطر دوبارہ اسلحہ اٹھانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ زاہر الخطیب نے کہا کہ وہ نوجوان مزاحمتکار نسل سے تعلق رکھتے ہیں اور دشمن کے ان جاسوسوں اور چیلوں کا مسلح مقابلہ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں جو کسی قسم کی معافی کے حقدار نہیں۔

لبنانی معروف سیاستدان زاہر الخطیب نے صیہونی آشیرباد پر مزاحمتی محاذ کے خلاف ہونے والے پرتشدد احتجاجی مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی مزاحمتی محاذ کے اسلحے کے خلاف مظاہروں کی دی جانے والی متعدد کالز "مشکوک" اور دیرینہ صیہونی آرزو کا تکرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی پرچم نذرآتش کرنے والوں کا مقصد اُن امریکی و صیہونی حکام کو خوش کرنا ہے جو ان تمام حوادث کے پیچھے کارفرما ہیں۔ زاہر الخطیب نے کہا کہ ایسے افراد قوم سے خیانت کے مرتکب اور محاکمے کے حقدار ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں دشمن کے فریب خوردہ عناصر کو خواب غفلت سے بیدار کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ کا اسلحہ رکھوانا صیہونیوں کی ایک محال آرزو ہے جبکہ ہمارے اوپر ایسا فیصلہ تھونپنے والا ہنوز پیدا نہیں ہوا۔


خبر کا کوڈ: 871540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871540/مزاحمتی-اسلحہ-رکھوانے-کی-صیہونی-آرزو-محال-جبکہ-ہم-پر-فیصلہ-تھونپنے-والا-ہنوز-پیدا-نہیں-ہوا-زاہر-الخطیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org