0
Monday 29 Jun 2020 17:40

اسٹاک ایکسچینج حملہ، پولیس اہلکاروں کیلئے 20 لاکھ کے انعام کا اعلان

اسٹاک ایکسچینج حملہ، پولیس اہلکاروں کیلئے 20 لاکھ کے انعام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق احمد مہر نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دہشتگردوں سے لڑنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے 20 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں سے سب سے پہلے مقابلہ ریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں نے کیا۔ پولیس حکام کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دہشتگردوں سے مقابلے میں ریپڈ رسپانس فورس کا افسر شہید ہوگیا، لیکن اس کے ساتھی اہلکار لڑتے رہے۔ ریپڈ رسپانس فورس نے دہشتگردوں کو مرکزی دروازے پر ہی مار دیا، وہ عمارت میں داخل ہی نہیں ہوسکے۔ پولیس حکام کے مطابق دہشتگرد حملے میں 1 پولیس افسر اور 3 سیکیورٹی گارڈ باہر ہی شہید ہوئے، جبکہ 3 پولیس اہلکار، 3 سیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری بھی باہر ہی زخمی ہوا۔
خبر کا کوڈ : 871550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش