0
Monday 29 Jun 2020 18:19

تشیع اسلام کی بہترین تعبیر کا نام ہے، خضر کاظمی

تشیع اسلام کی بہترین تعبیر کا نام ہے، خضر کاظمی
اسلام ٹائمز۔ ساجد نقوی لورز کونسل کے چیئرمین خضر عباس کاظمی نے واضح کیا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی ہی تشیع کے ترجمان ہیں، جن کی ولولہ انگیز قیادت سے صرف ناصبی، غالی اور نصیری پریشان ہیں، وہ اتحاد امت کے بانی اور فرقہ واریت اور دہشتگردی کیخلاف جدوجہد کی قیادت کرکے ذمہ داری ادا کر رہے ہیں، اسلامی مکاتب فکر کے درمیان قرآن و حدیث کی تعبیر میں اختلاف رائے قابل قبول ہے اور اسی بنیاد پر مسلمانوں کے درمیان شیعہ، سنی، دیوبندی اور اہل حدیث کی تفریق موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تشیع اسلام کی بہترین تعبیر کا نام ہے، کوئی شیعہ توحید کا منکر نہیں ہوسکتا، سٹیج حسینی پر ذاکرین نے عزاداری امام حسین علیہ السلام کو زندہ رکھا، جس سے آج یزیدیت کا نام گالی بن چکا ہے، مگر کسی جاہل، غالی اور نصیری مقرر کو مسلمات تشیع کے مسخ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں خضر کاظمی نے کہا کہ علامہ ساجد علی نقوی نے تکفیری گروہ کیخلاف تدبر اور حکمت عملی سے جدوجہد کی اور اسے امت واحدہ سے گندگی کے کیڑے کی طرح نکال باہر کیا، جبکہ ملت تشیع ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل کا متحرک حصہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ ساجد علی نقوی محافظ عزاداری ہیں، جنہیں علامہ مفتی جعفر حسین اور علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہما کی طرح دستوری طریقے سے قائد ملت منتخب کیا گیا۔ ان کے مخالفین صرف تکفیری دہشت گرد اور بے راہروی کا شکار غالی اور نصیری ہی ہوسکتے ہیں، کیونکہ تشیع کے عقائد کا تحفظ وہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 871556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش