QR CodeQR Code

اسٹاک ایکسچینج حملے کے تانے بانے بھارتی سلیپر سیل سے ملیں گے، شاہ محمود قریشی

29 Jun 2020 18:31

اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مختصر وقت میں آپریشن مکمل کیا اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر بڑے نقصان سے بچالیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کے تانے بانے اٹھا کر دیکھ لئے جائیں تو بھارتی سلیپر سیل سے ملیں گے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مختصر وقت میں آپریشن مکمل کیا اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر بڑے نقصان سے بچالیا۔ آج کے حملے کے تانے بانے بھارتی سلیپر سیل سے ملیں گے، وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرستان کے حملے کے بعد میں نے بیان دیا تھا کہ بھارت نے سلیپر سیل متحرک کئے، ہمارے جوانوں پر حملے میں بھارت کا ہاتھ تھا، آج کے حملے کے تانے بانے اٹھا کر دیکھ لئے جائیں تو انھیں سلیپر سیل سے ملیں گے۔ ہمارے خفیہ ادارے مکمل الرٹ ہیں، ہم بھارت کے تمام حربوں کا ناکام بنائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں امن نہیں دیکھ سکتا، ایک طرف ہم کرتار پور راہداری کھول رہے ہیں اور دوسری طرف بھارت سے امن برداشت نہیں ہو رہا، بھارت دنیا کے سامنے بے نقاب ہو رہا ہے، کشمیر میں بھارت کے مظالم دنیا کے سامنے ہیں، چین کے ساتھ لداخ کا معاملہ بھی عیاں ہوگیا، ہم بھارت کو دنیا کے سامنے مزید بےنقاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 871559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871559/اسٹاک-ایکسچینج-حملے-کے-تانے-بانے-بھارتی-سلیپر-سیل-سے-ملیں-گے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org