QR CodeQR Code

او آئی سی بھی مردہ گھوڑا بن چکی ہے، پیر محفوظ مشہدی

29 Jun 2020 18:34

جے یو پی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ کاش مسلمان ممالک یک زبان ہو کر فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے، تو مسئلہ حل ہو چکا ہوتا، اور اگر ایسا نہ کیا تو کل بیت المقدس کی ملکیت کے دعوے سے بھی دستبردار ہونا ہوگا۔ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی اور عسکری اتحاد غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کے تحفظ کیلئے اسرائیل کیخلاف عالمی جنگ کا اعلان کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما پیر سید محمد محفوظ مشہدی نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اسلامی ممالک نے فلسطین اور کشمیر کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی، کاش مسلمان ممالک یک زبان ہو کر فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرتے، تو مسئلہ حل ہو چکا ہوتا، اور اگر ایسا نہ کیا تو کل بیت المقدس کی ملکیت کے دعوے سے بھی دستبردار ہونا ہوگا۔ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی اور عسکری اتحاد غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطین کے تحفظ کیلئے اسرائیل کیخلاف عالمی جنگ کا اعلان کریں، اسرائیل فلسطین کے مغربی کنارے کے مزید علاقوں پر یہودی بستیاں بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عرب لیگ خاموش تماشائی بن کر یہودی ریاست کے مظالم دیکھ رہی ہیں، جبکہ او آئی سی بھی مردہ گھوڑا بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردن کے علاقے اسرائیل میں شامل کرنے کی سازش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدی منصوبے کے تحت کی گئی ہے، جس کا مطلب مزید فلسطینیوں کو غلام بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہودی لابی اسرائیل کو مضبوط اور فلسطینی ریاست کو ختم کرنا چاہتی ہے، مگر افسوس کسی مسلمان ملک کو فلسطینیوں کی کھل کر مدد کی توفیق نہیں ہوئی، عرب لیگ اور اقوام متحدہ اسرائیل کی منتیں کرنے کی بجائے، یہودی ریاست کے خلاف کارروائی کا حکم دیں۔ ان کا کہنا تھا کہا کہ ایک جارح ملک کسی ریاست کی آزادی اور خود مختاری کو نہیں روک سکتے۔


خبر کا کوڈ: 871560

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871560/او-آئی-سی-بھی-مردہ-گھوڑا-بن-چکی-ہے-پیر-محفوظ-مشہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org