ایران و قطر کے وزرائے خارجہ کی ویڈیو لنک پر گفتگو
29 Jun 2020 19:21
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن کیساتھ ویڈیو لنگ پر گفتگو کی ہے۔ اس گفتگو میں دوسرے امور کیساتھ ساتھ ایران و قطر کے درمیان موجود مشترکہ اقتصادی کمیشن کی ساتویں نشست اور ایران کیطرف سے کرونا وائرس کے بارے اپنے تجربات و علمی حقائق کو قطر کے حوالے کئے جانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن کے ساتھ ویڈیو لنگ پر گفتگو کی ہے۔ اس گفتگو میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور دوجانبہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران و قطر کے درمیان مختلف میدانوں میں موجود تعاون کی توسیع اور خطے و بین الاقوامی امور پر پہلے سے بڑھ کر مشاورت پر تاکید کی ہے۔ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والے اس ویڈیو اجلاس میں دوسرے امور کے ساتھ ساتھ ایران و قطر کے درمیان موجود مشترکہ اقتصادی کمیشن کی ساتویں نشست اور ایران کی طرف سے کرونا وائرس کے بارے اپنے تجربات و علمی حقائق کو قطر کے حوالے کئے جانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
خبر کا کوڈ: 871569