1
Monday 29 Jun 2020 19:21

ایران و قطر کے وزرائے خارجہ کی ویڈیو لنک پر گفتگو

ایران و قطر کے وزرائے خارجہ کی ویڈیو لنک پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن کے ساتھ ویڈیو لنگ پر گفتگو کی ہے۔ اس گفتگو میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور دوجانبہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران و قطر کے درمیان مختلف میدانوں میں موجود تعاون کی توسیع اور خطے و بین الاقوامی امور پر پہلے سے بڑھ کر مشاورت پر تاکید کی ہے۔ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والے اس ویڈیو اجلاس میں دوسرے امور کے ساتھ ساتھ ایران و قطر کے درمیان موجود مشترکہ اقتصادی کمیشن کی ساتویں نشست اور ایران کی طرف سے کرونا وائرس کے بارے اپنے تجربات و علمی حقائق کو قطر کے حوالے کئے جانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کی اطلاع دیتے ہوئے خبرنگاروں کو بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج ہی منعقد ہونے والی ایک نشست میں قطری وزیر خارجہ کے ساتھ مفصل مذاکرات جبکہ کل کے روز اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کے بارے ہونے والی سلامتی کونسل کی نشست سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے ذیل میں منظور ہونے والی اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کے ذریعے ایران پر موجود اقوام متحدہ کی متعدد پابندیاں اٹھا لی جانا تھیں جبکہ اسی قرارداد کو استعمال کرتے ہوئے امریکہ ایران پر اقوام متحدہ کی بعض پابندیاں برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ اس حوالے سے روس و چین کا موقف ہے کہ امریکہ ایرانی جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر خارج ہو چکا ہے لہذا اب اس معاہدے کے حوالے سے کسی قسم کی شکایت کا حق نہیں رکھتا۔
خبر کا کوڈ : 871569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش