QR CodeQR Code

جی بی نگران کابینہ کی حلف برداری ملتوی

29 Jun 2020 19:42

نگران کابینہ کے ناموں پر اختلافات کے نتیجے میں ایک بار پھر رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارہ وزیر اور دو مشیر منگل کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کی حلف برداری ملتوی کر دی گئی اب منگل کے روز ہوگی۔ نگران کابینہ کے ناموں پر اختلافات کے نتیجے میں ایک بار پھر رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارہ وزیر اور دو مشیر منگل کے روز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ انٹرویو میں پاس ہونے والے وزیروں کو پیر کے روز گلگت طلب کر لیا گیا تھا۔ منگل کے روز وزارت کی دوڑ میں نئے کھلاڑی بھی شامل ہوگئے جس کے بعد حلف برداری کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 871573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871573/جی-بی-نگران-کابینہ-کی-حلف-برداری-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org