0
Monday 29 Jun 2020 20:32

جی بی الیکشن، روندو میں تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں میں اختلافات ختم، ملکر مہم چلانے کا اعلان

جی بی الیکشن، روندو میں تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں میں اختلافات ختم، ملکر مہم چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف روندو کے اہم رہنماؤں میں اختلافات ختم ہو گئے۔ قانون ساز اسمبلی کے امیدوار امیدوار راجہ شاہ سلطان اور راجہ ناصر علی خان نے اختلافات ختم کرتے ہوئے مل کر انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔ گذشتہ روز صوبائی صدر سید جعفر شاہ سے ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم دونوں ایک تھے اور رہیں گے، پارٹی قائدین ہم دونوں میں سے جس کو بھی ٹکٹ دیدیں وہ بھرپور الیکشں لڑے گا اور دوسرا اس کی حمایت کرے گا۔ ہم دونوں کے مقاصد مشترک ہیں، ہم مل کر علاقے میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر میں منصوبہ بندی کے تحت ترقیاتی تبدیلی چاہتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 871574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش