QR CodeQR Code

دہشتگردی کی روک تھام کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں، علامہ ساجد نقوی

29 Jun 2020 21:27

اپنے ایک بیان میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک موقع اور مل گیا کہ وہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے شکنجہ میں جکڑیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کراچی اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کی روک تھام کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام چار حملہ آوروں کو مار گرایا۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک موقع اور مل گیا کہ وہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے شکنجہ میں جکڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تکفیری، فرقہ پرست اور انتشار پھیلانے والوں کیخلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے تاکہ ملک امن کا گہوارا بن سکے۔ آخر میں علامہ ساجد نقوی نے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 871576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/871576/دہشتگردی-کی-روک-تھام-کیلئے-مزید-اقدامات-کئے-جائیں-علامہ-ساجد-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org