0
Monday 29 Jun 2020 21:47

احساس کیش پروگرام، مزید افراد کو امداد دینے کا ہدف مقرر

احساس کیش پروگرام، مزید افراد کو امداد دینے کا ہدف مقرر
اسلام ٹائمز۔ کورونا لاک ڈاؤن میں مزدوروں، مستحقین اور ضرورت مندوں کے لیے شروع کیے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ صارفین کی معاونت کا ہدف مکمل کر لیا گیا۔ حکومت نے صارفین کی ضرورت کے مدنظر رکھتے ہوئے ہدف میں اضافہ کیا اور 1 کروڑ 61 لاکھ 63 ہزار کا نیا ہدف مقرر کر دیا۔ کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 145 ارب 29 کروڑ کی امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر میں اب تک 2 ارب 42 کروڑ سے زائد امدادی رقم 1 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی۔ بلوچستان میں 6 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد میں 7 ارب 43 کروڑ سے زائد جب کہ گلگت بلتستان میں 86 ہزار سے زائد افراد میں 1 ارب 5 کروڑ سے زائد امدادی رقم تقسیم کی جاچکی ہے۔

اسی طرح اسلام آباد میں 63 ہزار سے زائد افراد میں 76 کروڑ روپے سے زائد اور کے پی میں 21 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد میں 25 ارب 59 کروڑ سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے۔ پنجاب میں 52 لاکھ 75 ہزار سے زائد افراد میں 63 ارب 88 کروڑ سے زائد جب کہ سندھ میں 36 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد میں 44 ارب 13 کروڑ سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 871580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش